"رفیق المعتمرین (جیبی سائز): عازمیں عمرہ کے لیے بہترین سفری گائیڈ کتاب ""رفیق المعتمرین"" امیرِ اہلسنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی مشہور و معروف تصنیف ہے جسے خاص طور پر عمرہ کرنے والوں کی رہنمائی کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ کتاب میں اس روحانی عبادت سے متعلق تمام اہم مسائل، احکام، فرائض، واجبات اور مستحبات سمیت مسنون دعائیں اور زیارتیں شامل کی گئی ہیں، تاکہ ہر موقع پر اس سے استفادہ حاصل کیا جا سکے۔کتاب رفیق معتمرین کی سہولت اور ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے کتاب کو مختلف ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، جن کے تحت ضروری عنوانات شامل کیے گئے ہیں۔ کتاب کے چند عنوانات یہ ہیں: عمرہ کی تیاری کیجئے، احرام باندھنے کا طریقہ، اسلامی بہنوں کا احرام، احرام کے نفل، احرام کی 9 مفید احتیاطیں،عمرے کا طریقہ، طواف کا طریقہ اور دعائیں، زم زم پیتے وقت دعا کا طریقہ، صفا مروہ کی سعی،طواف کے 11 مکروہات، سعی کے 10 مکروہات، سفرِ مدینہ کی تیاری، بارگاہ رسالت ﷺ میں سلام عرض کرنا، ""دم"" کی تعریف، اور دیگر عنوانات۔ 191 صفحات پر مشتمل،مضبوط بائنڈنگ اور 1-رنگ کی پرنٹنگ کے ساتھ ""رفیق المعتمرین"" کا جیبی ایڈیشن مناسب قیمت میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ آن لائن آرڈر کریں یا قریبی برانچ پر تشریف لائیں۔"
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 191 |
| Dimensions (cm): | 12 x 9 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Umrah Ka Tareeqa-o-Masail |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 75 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 4th |
| Edition Year: | 2023 |
We use cookies to improve your experience and comply with regulations in the UK. By clicking "Accept", you agree to our use of cookies as described in our Privacy Policy.