کتاب’’قانون شریعت ‘‘دین اسلام کے بنیادی عقائد جیسے ذات باری تعالی ،رسالت،ملائکہ،قبرو آ خرت وغیرہ اور فقہ کے بنیادی مسائل جیسے وضو،غسل نماز ،روزہ وغیرہ سیکھنے کے لیے بہترین کتاب ہے ۔اس کتاب میں مجموعی طور پر ان اسلامی عقائد اور احکامات کو بیان کیا گیا ہے جنہیں جاننا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے۔جنہیں فرض علوم بھی کہا جاتا ہے۔ اس کتاب میں اسلام کے بنیادی عقائد اور اہم مسائل کومستند کتابوں سے بہت عمدہ ترتیب کےساتھ بیان کیا گیاہے ۔ اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کتاب درس نظامی کے نصاب میں شامل ہے یعنی عالم بنانے کے لیے اس کتاب کو پڑھایا جاتا ہے ۔لیکن یہ کتاب عوام الناس کے لیے بھی یکساں مفید ہے ۔ کتاب میں الفاظ کی درست ادائیگی کے لیے مشکل الفاظ پر اعراب لگائے گئے ہیں اور عوام کی سہولت کی خاطر مشکل مسائل کی وضاحت بھی بیان کی گئی ہے تاکہ قاری کے لیے کسی عقیدے اور مسئلے کو سمجھنے میں دشواری نہ ہو ۔کتاب میں عنوانات کی عمدہ ترتیب کے باعث مسائل کو یاد رکھنا بھی آسان ہوتا ہے۔ آج کے مصروف دور میں کم وقت میں دین اسلام کے ضروری احکامات کا بنیادی علم حاصل کرنے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔ بالخصوص نوجوانوں کو اپنی زندگی اسلامی احکامات کے مطابق گزارنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اس کتاب سے چند مسائل ضرور سیکھنے چاہیے۔
| Language: | N/A |
| Book Pages: | 274 |
| Dimensions (cm): | 22 x 14.5 |
| Gender: | N/A |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | BAYANAAT |
| Shoba: | Jamia Tul Madinah |
| Item Weight (Grams): | 385 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | BLANK |
| Edition Year: | BLANK |