علم النحو جسے علم الاعراب بھی کہا جاتا ہے، عربی عبارت خوانی اور اس کے مفہوم تک رسائی کے لیے اس علم کا حاصل کرنابہت ضروری ہے ۔ "ہدایۃ النحو" علم النحو پر ہی ایک عظیم کتاب ہے ۔ یہ کتاب عربی زبان میں ہےاوراسے درس نظامی کے ابتدائی درجوں میں پڑھایا جاتا ہے۔ یہ کتاب درس نظامی (عالم کورس) کے طلبہ، علما اور عربی زبان کے شائقین کے لیے ایک اہم اور ضروری کتاب ہے۔ دعوت اسلامی کے شعبے المدینہ العلمیہ نے اس کتاب پر جدید انداز میں کام کیا ہے نیز اس پر "عنایۃ النحو" کے نام سے ایک بہترین حاشیے کا بھی اضافہ کیا ہے۔ جس کی چند نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں: ۱۔ جامعیت: "عنایۃ النحو" "ہدایۃ النحو" کے متن پر ایک جامع حاشیہ ہے، جس سے قاری کو متن کی بہتر تفہیم میں مدد ملتی ہے۔ حاشیہ کو "ہدایۃ النحو" کی مختلف معتبر شروحات کی روشنی میں لکھا گیا ہے۔ جس سے اس کی اہمیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ۲۔ آیاتِ قرآنیہ اور احادیث کی تخریج: کتاب میں آیاتِ قرآنیہ کے حوالہ جات اور احادیث و آثار کو مربوط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ آیات کو منقش بریکٹ ﴿﴾ اور احادیث کو چھوٹے ہلالین (( )) میں ذکر کیا گیا ہے، جس سے قاری کے لیے ان کی پہچان اور مطالعہ میں آسانی ہوتی ہے۔ ۳۔متعدد نسخوں کا تقابل: کتاب کے متن کا متعدد نسخوں سے تقابل کیا گیا ہے، جس سے اس کے علمی مواد کی صحت اور درستگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متن کے معانی و مفاہیم کو مزید واضح کرنے کے لیے متن پر "بین السطور" بھی لگائی گئی ہے۔ ۴: جدید کمپوزنگ اور ڈیزائننگ: عصر حاضر کے تقاضوں کے پیشِ نظر کتاب کی جدید عربی کمپوزنگ اور فارمیٹ میں شاندار ڈیزائننگ کی گئی ہے۔ ۵: تفصیلی فہرست اور پروف ریڈنگ: کتاب کے آخر میں ایک تفصیلی فہرست (Detailed Index) شامل کی گئی ہے جو قاری کو کتاب کے مختلف موضوعات تک آسانی سے رسائی فراہم کرتی ہے۔ نیز، کتاب کی غلطیوں کو کم سے کم کرنے کے لیے کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ کی گئی ہے۔ ۶۔ کتب ماخذ کے رموز: کتاب کے آغاز میں، کتب ماخذ کے رموز کا بیان کیا گیا ہے، جس سے قارئین کو مراجع کی پہچان میں سہولت ہوتی ہے۔ یہ کتاب 2008 سے لے کر اب تک 9 مختلف ایڈیشنز میں 33,500 سے زائد کی تعداد میں شائع ہوچکی ہے، جو اس کی مقبولیت اور علمی حلقوں میں اس کی پذیرائی کی دلیل ہے۔
| Language: | English |
| Book Pages: | 312 |
| Dimensions (cm): | SMALL |
| Gender: | BLANK |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | BAYANAAT |
| Shoba: | N/A |
| Item Weight (Grams): | 36 |
| Binding Type: | N/A |
| Edition: | BLANK |
| Edition Year: | BLANK |