یہ کتاب 47 باطنی بیماریوں کی پہچان پر مبنی ہے جس میں ریاکاری، حسد، بخل، نفاق، اتباع شیطان ، طمع اور غفلت وغیرہ جیسے سنگین امراض شامل ہیں۔ اس کتاب کا تعلق تصوف سے ہے اور اس میں اللہ پاک کی رضا و معرفت میں حائل مہلک بیماریوں کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔بندہ جتنا شر کو جانتا جائے گا اتنا ہی خیر کے نزدیک ہوتا جائے گا۔ اس کتاب کا مطالعہ یہ بتاتا ہے کہ کس طرح یہ امراض آپ کو روحانی و باطنی طور پرکمزور کرتے ہیں ۔ جس طرح ظاہری احکامات حلال و حرام ہیں اس طرح محرمات باطنیہ بھی ہیں اور ان سے نجات پانا کتنا ضروری ہے،اس بارے میں حجۃ الاسلام امام محمدبن محمد غزالی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: جس کی نگہداشت اور حفاظت بہت ضروری ہے وہ دل ہے کیوں کہ یہ تمام جسم کی اصل ہے ۔ ان 47 مہلک باطنی بیماریوں میں سے اعلی حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن نے فتاویٰ رضویہ کی جلد 21 میں چالیس کو بیان کیا ہے باقی 7 عارف باللہ سیدی عبد الغنی نابلسیؒ اور حجۃ الاسلام امام محمدغزالیؒ نے بیان کی ہیں۔ اس کتاب کا اسلوب یہ ہے کہ باطنی بیماریوں میں سے ہر ایک کی تعریف ذکر کی گئی ہے، کم از کم ایک آیت کریمہ ، حدیث مبارکہ اور وضاحت کے ساتھ ساتھ حکایات و واقعات کو بھی بیان کیا گیا ہے اکثر جگہ ان مہلک امراض کے اسباب اور علاج کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔ ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ اس کتاب کو پڑھے، اپنے دوست احباب اور رشتے داروں کو بھی ترغیب دلائے اور ہو سکے تو خرید کر تحفے میں دے۔
| Language: | English |
| Book Pages: | 312 |
| Dimensions (cm): | SMALL |
| Gender: | BLANK |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | BAYANAAT |
| Shoba: | N/A |
| Item Weight (Grams): | 36 |
| Binding Type: | N/A |
| Edition: | BLANK |
| Edition Year: | BLANK |